عراق

عراق میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا ، 15 دہشت گرد گرفتار

شیعت نیوز: عراق کی سکیورٹی فورسز نے بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کا حملہ پسپا کر دیا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب عراق کی اینٹی داعش فورسز کی کامیاب کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بھی پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے صوبہ نینوا میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی نے جرف النصر علاقے پر داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی حشد الشعبی نے صوبہ بابل کے جرف النصر میں داعش کا حملہ پسپا کردیا تھا۔

عراق میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے باوجود مختلف علاقوں میں اب بھی داعشی عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مدد سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر کے عوام پر بے پناہ انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔

بہت سے علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد عراق نے ایران سے مدد کی اپیل کی۔ عراقی فوجیوں نے ایران کے فوجی مشیروں کی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار ستر کو صوبہ الانبار کے راوہ شہر کو آزاد کرا لیا اور اس شہر کی آزادی کے بعد عراق میں عملی طور پر داعش کا کام تمام ہو گیا اور اس کے تسلط سے تمام علاقے آزاد کرا لئے گئے۔

دوہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں اور شہروں پر داعش کے قبضے کے بعد بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے فتوے سے رضاکار عوامی فورس حشد الشعبی کی تشکیل عمل میں آئی اور دو ہزار سولہ میں پارلیمینٹ کی توثیق سے عراق کی مسلح افواج کا حصہ بن گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close