عراق

عراق میں عیسائیوں کی طرف سے قاسم سلیمانی اور المہندس کو خراج عقیدت

شیعت نیوز: ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے 100 دنوں کی مناسبت سے عراقی عیسائی برادری کی طرف سے بڑے عراقی شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بڑے بڑے بورڈز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ

رپورٹ کے مطابق عراقی عیسائی برادری کی طرف سے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نصب شدہ بورڈز پر مادر عیسیٰؑ حضرت مریمؑ کی خیالی تصویر کے ساتھ ان کی تصویریں رکھ کر یہ عبارت تحریر کی گئی ہے کہ عراقی عیسائی برادری دہشت گردوں سے اپنے علاقوں کی آزادی کے ان ہستیوں کے احسان کو کبھی نہیں بھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: عادل عبدالمہدی نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کردیا

واضح رہے کہ عراق کو داعش سمیت بین الاقوامی دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروانے والے اسلامی محاذ کے بڑے سپہ سالاروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020ء کے روز بغداد ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے ایک امریکی ہوائی حملے میں رفقاء سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close