عراق

عراق میں ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 10 فوجی ہلاک

شیعت نیوز : عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملک کے شمال میں ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف عراق کے شمال میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو عراقی کردستان کے علاقے ھفتنین میں ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے) نے نشانہ بنا کر سرنگوں کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترکی کا ابھی تک اپنے فوجی ہیلی کاپٹر کے سرنگوں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک سعودی تنازعہ، آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

گزشتہ منگل کو اربیل میں عراق کی سرحدی فورسز کی ایک گاڑی پر ترکی کے ڈرون حملے میں عراقی فوج کے دو کمانڈروں سمیت 4 فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔

دوسری جانب ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے) کی میڈیا سیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے شمال میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) کے بیان میں آیا ہے کہ برواری کے علاقے میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو اپنی ارضی سالمیت اور عالمی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کئی مرتبہ بغداد میں ترکی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں کے دوران ترک کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق کی سرزمین پر کئی مرتبہ جارحیت کی اور عراق کی حکومت نے ترکی کے اس قسم کے حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close