عراق

عراق میں امریکی فوجیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کو راکٹ حملوں اور بم دھماکوں سے نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرد و نواح میں امریکی فوجی اڈے وکٹوری پر راکٹ حملوں کے صرف چند گھنٹوں بعد بابل صوبے کے حلہ شہر کے الامام علاقے میں امریکی کانوائے کے راستے میں 5 بم دھماکے ہوئے۔

عراق میں اتوار کی شب بغداد ایئر پورٹ کے اطراف میں امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوری پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔ راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ چند روز قبل بھی التاجی اور البلد کے امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close