عراق

عراق نے ترکی سے محلقہ گذرگاہیں بند کر دیں

شیعت نیوز : عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے شام میں ترکی کے آپریشنل زون کے قریب کی سیکورٹی کی صورت حال کی بنا پر تمام گذرگاہیں بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے ایمیگریشین منسٹر نوفل بھاء موسی نے بغداد میں عراقی پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے ایمن غرایبہ سے ملاقات میں کہا کہ سرحدی گذرگاہیں شام میں ترک فوجیوں کے داخل ہوجانے اور سیکورٹی کی صورت حال کی بنا پر بند کی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ترکی کے فوجی اقدامات پر عرب لیگ اور عالمی سطح پر مذمت

عراق کے ایمیگریشن منسٹر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت عراق ملک میں مشکوک عناصر کی دراندازی روکنے اور سیکورٹی و انسانی صورت حال کے پیش نظر شام سے ملحق سرحدوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ ، اس سلسلے میں اپنا تعاون بڑھانے کے ساتھ ہی بحران کے حل کے لئے اقدام کرے۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لئے تمام فریقوں کے درمیان تعاون اور ہماہنگی ضروری ہے۔شام میں نو اکتوبر سے ترک فوجیوں کی کارروائیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی عراقی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے ترکی سے ملحق اپنی سرحدوں پر مزید فوجی تعینات کردیئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close