اہم ترین خبریںپاکستان

عراق میں پھنسے161 پاکستانی زائرین اور مسافر قومی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 161پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

شیعت نیوز: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور مسافروں کو لے کر اسلام آباد واپس پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 161پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیمہ شعبان میں ظہور امام زمان ؑ اور کورونا کے خاتمے کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں،علامہ ناصرعباس

ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی۔ 161 مسافروں اور 11 کریو ممبر کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا جب کہ بلال نامی مسافر کو جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے ساتھ ہی داعش کا صفایا ہو جائیگا۔ حشد الشعبی

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں اور پی آئی اے کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے۔ کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ظلم پر ظلم ،ملتان قرنطینہ سے لیہ پہنچنے والے 66زائرین گھرکے بجائےبہادر سب کیمپس منتقل

واضح رہے کہ پاکستان سے عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کیلئے جانے والے درجنوں زائرین کورونا وائرس کے بعد دنیا بھر کے زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہوجانے کے بعد گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے عراق میں پھنسے ہوئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close