اہم ترین خبریںپاکستان

عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی، عراقی سفیر حامد عباس کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے گفتگو

اس موقع پر پیر نورالحق قادری نے کہاکہ عراقی حکومت ہر سال لاکھوں زائرین کی بہترین دیکھ بھال کرتی ہے،بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر زائرین کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے

شیعیت نیوز: پاکستان میں متعین برداراسلامی ملک عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ملاقات ۔ ملاقات میں پاکستانی زائرین کی سہولت اور دیگر انتظامات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عراقی سفیر نےنور الحق قادری کو مجوزہ زیارت پالیسی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی پے رول پر پلنے والی ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے اثاثوں سے متعلق حیران کن رپورٹ منظرعام پر آگئی

اس موقع پر پیر نورالحق قادری نے کہاکہ عراقی حکومت ہر سال لاکھوں زائرین کی بہترین دیکھ بھال کرتی ہے،بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر زائرین کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے۔وفاقی وزیر نے عراقی سفیرکو بتایاکہ زائرین کی سہولت کےلیے جامع زیارت پالیسی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نام سے شیعہ ہونے کا شبہ ، اسلام آباد میں اہل سنت بینک مینیجر رضا حسین نقوی کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شہید

عراقی سفیر حامد عباس لطفہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی، زیارات پالیسی میں زائرین کی صحت و سہولت کو بطور خاص مد نظر رکھا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close