عراق

شمالی عراق میں فوجی آپریشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز

شیعت نیوز ؛عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس بڑے آپریشن میں عراقی فوج، پولیس فورس اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہے تاکہ صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کا بھرپور طریقے سے تعاقب اور اس صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔اس فوجی آپریشن کی، عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، مسلح افواج کے کمانڈر، عراق کے وزرائے داخلہ و دفاع اور عوامی فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر نگرانی کر رہے ہیں۔الحشدالشعبی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کو عراقی فضائیہ کی حمایت حاصل ہے اور اس حمایت سے فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس فوجی آپریشن میں شمال میں جلولا و المقدادیہ، اور جنوبی موصل میں عطشانہ اور بادوش پہاڑیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے تاکہ عراق سے دہشت گرد گروہ داعش کے باقی بچے تمام عناصر کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close