کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مشرق وسطی

عراقی فوج نے شام سے محلقہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا

اس آپریشن کا مقصد شام کی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے آٹھ مراکز کو تباہ اور علاقے میں دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزیڈ خبر پڑھیں شام کی سرحدوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، عادل عبدالمہدی
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شام کی سرحد سے ملحقہ مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
مکمل شکست کے باوجود داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان بھی ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close