عراق

عراقی فورسز اور حشدالشعبی کی کارروائی، 135 داعش دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز: عراق کے صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے 14 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی صلاح الدین آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے صلاح الدین کے عبدالعزیز علاقے میں انجام پانے والی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ اڈوں کو پوری طرح تباہ کردیا ہے۔ ان کارروائیوں میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ان کے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے۔

الحشدالشعبی نے عراقی فورسز کے تعاون سے منگل کے روز صوبہ صلاح الدین کے علاقے ’’الزلای‘‘ میں داعش کے ایک گروہ پر حملہ کیا تھا کہ جس کے نتیجے میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی فضائیہ نے گزشتہ سنیچر کو بھی صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے باقی ماندہ عناصر کے اڈوں پر بمباری کی تھی ۔ عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی کی آپریشنل کمان نے بھی النصر-2 فوجی آپریشن میں داعش دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت اور ان کے بارہ خفیہ اڈوں کی تباہی کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی افواج نے بہت سے وہابی تکفیریوں کو ہلاک کیا ہے۔ عادل عبدالمہدی

دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک عراقی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی کاروائیوں میں ایک سو پینتیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال جنوری کے آغاز سے پندرہ اپریل تک عراقی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے بم بنانے والے چھے سو سینتیس خفیہ ٹھکانوں اور دو سو اناسی سرنگوں کو تباہ جبکہ چھے ہزار نواسی بموں اور اکیاون دھماکہ خیز بیلٹوں کا انکشاف کر کے ان کو ناکارہ بنایا ہے۔

ادھر عراق کی پریس سیکورٹی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے عناصر نے عراقی پولیس افسروں کی ایک بس کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

عراق میں حالیہ مہینوں اور خاص طور سے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے داعشی دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جس کی بنا پر عراق کے سیکورٹی اہلکار اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی دہشت گردوں کے خلاف مزید کاروائیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان کو تباہ نیز دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کی کاروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close