اہم ترین خبریںعراق

عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 23 دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز : عراقی سکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ 2درجن داعشی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے کرکوک کے علاقے وادی الشام میں ایک آپریشن کیا جس کے دوران داعش کے 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس آپریشن میں عراق کی بری فوج نے فضائیہ کی مدد سے وادی الشام کے علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی حزب اللہ کی امریکہ کو دھمکی، داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بھی گزشتہ بدھ کے روز کرکوک میں داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

عراقی فوج کے مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی کا کہنا ہے کہ داعش کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری طرف عراقی پولیس و سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالی میں باقی ماندہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے اس آپریشن کا مقصد شہر بعقوبہ کے شمال مشرقی حصوں کو باقی ماندہ داعشی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عراق کے اندر داعش اب دم توڑ چکی ہے تاہم اس تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد بعقوبہ کے گاؤں اور باغوں میں جا چھپے ہیں جو عراقی سکیورٹی کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔

اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری دہشت گرد گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے سے نہیں چوکتے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close