عراق

عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں میں کئی داعشی عناصر ہلاک

شیعت نیوز : عراق میں انسداد دہشت گردی فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعش سے وابستہ کئی عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مخمور کی پہاڑیوں میں موجود دہشت گردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات

اس بیان میں آیا ہے کہ اس کارروائی میں کئی داعشی عناصر کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی دہشت گردوں کے کئی ٹنل اور غاریں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی انسداد دہشت گردی فورس کی پشت پناہی کرتے ہوئے چودہ بار داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔

عراق نے دوہزار سترہ میں داعش پر مکمل کامیابی حاصل کرنے کی خبر دی تھی تاہم بعض علاقوں میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش کے باقیات کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close