عراق

عراقی صدر کا جنگ کے خطرات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :بغداد میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کے صدر برہم صالح کا کہنا تھا کہ جنگ کے خطرات کو دور کرنے کے لیے مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی نے عالمی مسائل کے حوالے سے عراق کی مستحکم اور متوازن پالیسیوں کی قدردانی کی۔
عراقی صدر اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے اس ملاقات میں عراق کی تعمیر نو اور خطے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف ہفتے کے روز اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچی ہیں جہاں انھوں نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی اور وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے بھی ملاقات کی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close