اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کو واپس لانے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مستردکردی

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کسی بھی تنازعے میں نہیں پڑے گی اس لیے درخواست مسترد کرتے ہیں۔

شیعت نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین کی ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔ بدھ یکم اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پالیسی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے،علامہ باقرزیدی

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت پر اعتماد کریں کیونکہ پوری دنیا ہی کرونا کی لپیٹ میں ہے۔ پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور انکے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ میں موجودزائرین کے صبر، حوصلے اور ہمت کی داد دیتا ہوں،شاہ محمودقریشی

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے اس لیے عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے عدالتوں کا معاملہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی رحلت ، علامہ سید ساجدعلی نقوی کا اظہارتعزیت

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کسی بھی تنازعے میں نہیں پڑے گی اس لیے درخواست مسترد کرتے ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: ملتان قرنطینہ میں موجودزائرین کے صبر، حوصلے اور ہمت کی داد دیتا ہوں،شاہ محمودقریشی

یہ خبرلازمی پڑھیں: زائرین کی مشکلات کےخلاف ایم ڈبلیوایم کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close