اہم ترین خبریںپاکستان

اتحاد امت فورم کا کل 19جنوری بروز اتواراسلام آباد میں امریکی سفارت خانے تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر تھے۔وہ اہم مسلم ممالک کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے تھے

شیعت نیوز: راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف شیعہ تنظیموں نے اتحاد امت فورم کے پلیٹ فارم سےعالم اسلام کے عظیم مجاہدقاسم سلیمانی اور ان کے رفقا پرحملے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے زیر اہتمام اتوار کے روز سہ پہر دو بجے آب پارہ چوک سے امریکن ایمبیسی تک بھرپوراحتجاجی ریلی کا انعقاد ہو گا جس کا مقصد خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارد کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے اللہ سے عہد کیا ہے کہ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، علامہ مقصودڈومکی

رہنماؤں نے کہاکہ ساری دنیا کے سامنے امریکی کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ امریکی پالیسیاں عالم اسلام اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اسلامی ممالک کی سالمیت امریکی مداخلت کے خاتمے سے مشروط ہے۔امریکہ کے جارحانہ عزائم کے خلاف ایران کا جرات مندانہ موقف ایمانی غیرت کا عملی اظہار ہے۔اس عالمی دہشت گرد سے نجات حاصل کرنے کے لیے امت مسلمہ کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کرنے والا سفاک دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر تھے۔وہ اہم مسلم ممالک کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے تھے۔کسی ملک کی انتہائی اہم اور ذمہ دار شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔قاسم سلیمانی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے کر عراق سے باہر نکالا۔امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اسلام دشمن تنظیم داعش کی پشت پر کھڑا ہے اور اس کے لیے راستے ہموار کر رہا ہے۔امریکہ کا وجود پورے خطے کے لیے خطرے کی علامت بن چکاہے۔امریکہ اور اس کے حواری ایران کے اس لیے مخالف ہیں کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز پاکستان کی سالمیت مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، علامہ سید احمد اقبال

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مقدسات ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔شیعہ سنی کسی کو آل رسولۖ کے مزارات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد ان کے خطے میں قیام کا کوئی جواز باقی نہیں۔امریکہ کو فوراََ اپنی افواج واپس بلانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مقتدی صدر کی نو ٹو امریکا ملین مارچ کی حمایت اور اس میں بھر پور شرکت کا اعلان

پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی،ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی ،اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی ،آئی ایس او کے ڈویژنل صدر صابر علی،آئی ڈی سی کے سیکریٹری جنرل فدا حسین زیدی ، انجمن جانثاران اہل بیت ؑکے سینئر عہدیدارمسعود حیدر زیدی ،،صوبائی وحدت یوتھ سیکرٹری سجاد نقوی،تحریک بیداری امتمصطفیؐ کے رہنمامودت حسین اور صوبائی رہنما ایم ڈبلیوایم نیاز بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close