اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ ،لال مسجد اورتحریک لبیک کے دہشت گردبےلگام ، جلوس نواسہ رسولؐ پر حملہ

حکومت ملک بھر میں تشیع کے خلاف شیعہ جوانوں کو حراساں کرنے کی کاروائیوں کو فوری طور پر روکےاور دہشت گردوں کو لگام دے۔

شیعیت نیوز: ریاستی سرپرستی میں جاری شیعہ مخالف مہم کےبھیانک نتائج سامنے آناشروع ہوگئے،کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی،لال مسجد کی غازی فورس اور تحریک لبیک کا گٹھ جوڑ ، تکفیری شرپسندوں کااسلام آباد دربار سخی شاہ محمود کاظمی (رح) سے برآمد ہونے والے جلوس نواسہ رسول ؐ اما حسین ؑ کے شرکاء پر آبپارہ چوک میں پتھراؤ۔عزاداروں سمیت متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ، اسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز میں سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی ،لال مسجدکی غازی فورس اور تحریک لبیک کےشرپسند عناصرنے 14محرم الحرام کو دربار سخی شاہ محمود کاظمی (رح) سے برآمد ہونے والے جلوس عزا پراندھادھندپتھراؤ کردیا، ملک کے اعلیٰ ترین خفیہ ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے چن قدم کے فاصلے پر جلوس عزا پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ قومی سلامتی کے اداروں کی کارکردگی کر سوالیہ نشان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ ، جواں سال شیعہ عزادار شدید زخمی

حکومت فوری طور پر امام حسین ؑ کے قاتل یزید ملعون کے وکیل لال مسجد کے خطیب عبدالعزیز اور اسکی ایماء پر حملہ آور دہشت گردوں کو دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے اور توہین مذہب 295 اے اور 298 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرے۔ملک بھر میں تشیع کے خلاف شیعہ جوانوں کو حراساں کرنے کی کاروائیوں کو فوری طور پر روکےاور دہشت گردوں کو لگام دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close