اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ ریاستی سرپرستی میں بےلگام، ایک اور شیعہ عزادار شہید

شیعیت نیوز: ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نے قومی امن وثبوتاژکرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں شیعہ نسل کشی کے منصوبےپر باقائدہ کام کا آغاز کردیاہے۔ تھانہ کورال کے علاقے ترامڑی عرفان آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ عزادار ظہیر عباس ولد دلباغ حسین شہید ، جسد خاکی پمز اسپتال منتقل ۔ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کے شیعہ مخالف اجتماعات کو پروٹول دینے میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق ملک کو فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش میں مصروف سعودی فنڈڈ وہابی دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشت گردوں نے آج پھر ایک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ایک شیعہ عزادار ظہیر عباس کو بےدردی سے شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین: یمنی عوام کے قتل عام کے جرم میں سعودی عرب پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کی جائیں

ذرائع کے مطابق سنگیال کرپاکے رہائشی ظہیر عباس ولد دلباغ حسین کو کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے تھانہ کورال کی حدودمیں ترامڑی عرفان آبادکے علاقے میں نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین ،کوہاٹ اور ہنگو کے بعد اب اسلام آباد بھی کالعدم سپاہ صحابہ کی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کےنشانے پر ہے،دو روز قبل بھی اسلام آباد میں رضا حسین نقوی نامی ایک اہل سنت بینک مینیجر کو صرف نام سے شیعہ لگنے کے شبہ میں فائرنگ کرکے بہیمانہ اندازمیں شہید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نام سے شیعہ ہونے کا شبہ ، اسلام آباد میں اہل سنت بینک مینیجر رضا حسین نقوی کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شہید

دوسری جانب ریاستی ادارے ان قاتل جماعتوں کو لگام ڈالنے کے بجائے ان کےشیعہ مخالف جلسے جلوسوں کو پروٹول فراہم کرنے اور ڈی سی اسلام آباد صاحب ان جلسوںمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close