اہم ترین خبریںمقالہ جات

عراق میں عالمی دہشتگردی۔۔۔۔۔||۔۔۔۔۔اقوام متحدہ کی چشم کشاءرپورٹ

مجموعی طور پر ان داعشیوں کی تعداد 22234 بنتی ہے ۔دلچسب بات یہ ہے عراق اور شام کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ عرب اور ان ممالک نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام و عراق کی کسی بھی قسم کی مدد نہیں کی بلکہ ان ممالک کی سرحدوں سے بڑی آسانی کے ساتھ یہ دہشتگرد عراق و شام میں آجارہے تھے۔

شیعیت نیوز: کیا عرب ملک عراق میں عالمی دہشتگردی تھی؟اس دعوے میں کتنی سچائی ہے کہ عراق میں موجود وحشی دہشتگرد تنظیم داعش کے عناصرکا تعلق پوری دنیا سے تھا ؟

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں عراق میں موجود داعش دہشتگردوں کی شناخت اور شہریت کو واضح کردیا گیا کہ جن کی مجموعی تعداد 22ہزار سے زیادہ بنتی ہے ۔

دلچسب بات یہ ہے کہ جاری ہونے والی اس فہرست میں عرب مسلم ممالک کے ساتھ یورپی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستیں بھی نہ صرف پیش پیش ہیں بلکہ بعض ملکوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی تعداد بہت سے مسلم ممالک سے زیادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا سادات کےخلاف توہین آمیز زبان کا استعمال ،کڑوڑوں سادات عظام کی دل آزاری

واضح رہے کہ یہاں صرف ان دہشتگردوں کی فہرست بیان ہورہی ہے جن کا تعلق داعش جیسی وحشی تنظیم سے تھا لیکن القاعدہ سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ دہشتگردوں کی فہرست اس میں شامل نہیں ہے ۔

عراق میں چار سے پانچ سال تک قتل و غارت گری، زنا بالجبر ،اغوا اور انسانوں کے گلے کاٹنے جیسے انتہائی غیر انسانی جرائم کی مرتکب ہونے والی نام نہاد دولت اسلامیہ یا داعش کے دہشتگردوں کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔

عرب ومسلم و ایشین ممالک کے داعشی دہشتگرد
الجزائر 200 داعشی دہشتگرد ،مراکش 1500،لیبا 600،تیونس 3000،مصر400،سعودی عرب 2500،یمن 110،اردن 1500،لبنان900،فلسطین 120،کویت 70،متحدہ عرب امارات 15،بحرین 12 ،پاکستان 500،افغانستان50،تاجیکستان 200 داعشی ،کازکستان2500،ازبکستان500،ترکمنستان360 داعشی ،قرقرزستان 200 داعشی ،روس،2700،یوکرائن200،اور ترکی 1000 داعشی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین کے سیاسی تنظیموں کا تل ابیب اور منامہ تعلقات کی مذمت، مزید ساز باز بند کرنے کا مطالبہ

یورپی ممالک سے نام نہاد دولت اسلامیہ میں شامل ہونے والے دہشتگردوں کی فہرست کچھ یوں ہے ان میں سب سے زیادہ فرانس جرمنی بلجئیم اور برطانیہ سے دہشتگرد اکھٹے ہوئے ۔بلغاریا 1 داعشی ،مقدونیا،12 داعشی کوزو 150 داعشی ،صربیا70 داعشی ، بوسنیا 370 داعشی ،اٹلی 80 داعشی،فرانس 1600 داعشی،اسپین 100 داعشی،سوئزرلینڈ40 داعشی،آسٹریا150 داعشی ،جرمنی 600 داعشی،لسمبرگ 1داعشی،بلجیئم 520داعشی،ہائےلینڈ 250 داعشی،برطانیہ 750داعشی ،آئرلینڈ 30 داعشی،ڈنمارک 150 داعشی ،سویڈن300 داعشی،فنلینڈ70 داعشی،اسٹونیا2 داعشی،ناروے 60 داعشی،اسٹریلیا 125 داعشی،نیوزلینڈ 6 داعشی ۔

مجموعی طور پر ان داعشیوں کی تعداد 22234 بنتی ہے ۔دلچسب بات یہ ہے عراق اور شام کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ عرب اور ان ممالک نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام و عراق کی کسی بھی قسم کی مدد نہیں کی بلکہ ان ممالک کی سرحدوں سے بڑی آسانی کے ساتھ یہ دہشتگرد عراق و شام میں آجارہے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close