اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، دیوبندی تبلیغی جماعت کے مزید5افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے مزید افراد کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کرغیزستان سے تعلق رکھنے والے عبدالمومن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے

شیعت نیوز: دیوبندی تبلیغی جماعت کے مزید5افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی، شہر بھرمیں ہائی الرٹ ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقے بارہ کہو میں دیوبندی تبلیغی جماعت کے مزید پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ مزید لوگوں کے ٹیسٹ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں جاناامام موسیٰ کاظم ؑ کا امتیازہے،علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد کے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کو بارہ کہو کے علاقے کوٹھ ہتھیال کی مسجد میں کرغیزستان کے ایک شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے باقی ارکان کو مسجد میں ہی رکھا گیا تھا جس کے بعد مزید پانچ افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت قرنطینہ میں موجود رضاکاروں سے باہمی تعاون کی فضا کو قائم کرے، علامہ باقرزیدی

موقع پر موجود ضعیم ضیا نے بتایا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے کیونکہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کی کئی دیگر افراد سے ملاقات ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جن دیگر پانچ افراد کے ٹیسٹ پیر کے روز مثبت آئے ہیں ان میں کچھ غیر ملکی بھی شامل ہیں اور یہ تمام وہ لوگ ہیں جو پہلے شخص کے قریبی رابطے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی وپولیس انتظامیہ کا علماورضاکاروں کوباہر نکالنے پر سکھرقرنطینہ میں زائرین کااحتجاج

ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے مزید افراد کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کرغیزستان سے تعلق رکھنے والے عبدالمومن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کرغیزستان کے شہری ایک تبلیغی جماعت کے ساتھ ایک مقامی بستی میں موجود تھے۔اس کے بعد پولیس نے مقامی مسجد کو سیل کر کے تبلیغی جماعت کے 11 افراد کو بارہ کہو سے حاجی کیمپ منتقل کر دیا تھا۔اس کے علاوہ دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے جن میں سے پانچ افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس طرح تبلیغی جماعت کے کل چھ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے بعد پاکستان کا بھی کورونا وائرس سے ہلاک شہریوں کو شہید قرار دینے کا اعلان

پولیس نے بارہ کہو میں مسجد کو سیل کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق این آئی ایچ کے تعاون سے ان افراد سے ملنے والوں کی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو وائرس سے بچانے کےلیے گھروں میں نماز ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close