اہم ترین خبریںپاکستان

توہین رسالتؐ کے خلاف آئی ایس او کا 14ربیع الاول کو فرانسیسی سفارتخانے پر احتجاج کا اعلان

نبی ﷺ کی ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں قوم آگے بڑھے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی و ڈویژنل رہنماؤں نے عزاخانہ زہراؑ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے1نومبر 2020، 14 ربیع اول بروز اتوارفرانسیسی سفارتخانے تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علی اویس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں اور پر فرانسیسی صدر کی حمایت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فی الفور فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرکے عاشقان نبی ﷺ کے وطن سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرکے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم اتحاد ہر طرف سے مسلم امہ پر حملہ آور ہورہے ہیں اور ان کے مقابلے میں وحدت اسلامی پارہ پارہ ہے، ابلیس زمان بار بار سرکار دوجہاں ﷺ کی شان میں گستاخی کر کے مسلم امہ کے غیرت ایمانی کو للکار رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ بیداری کا ثبوت دے اور گستاخان مصطفی ﷺ کو منہ توڑ جواب دے۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ حرمت صحابہ کا شور مچانے والوں کو توہین رسالت مآب ؐ پر سانپ سونگھ گیا

انھوں نے کہا کہ تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں گستاخی کائنات انسانی کا سب سے بڑا گناہ ہے ایسا کرنے والا ملعون اور جہنمی ہے جس کی سزا صرف موت ہے، مغربی دنیا میں آزادی اظہار کی تشریح غلط ہے مقدس ہستیوں کی شان میں بے ادبی دنیا کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ انبیاء کی شان میں گستاخی پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے جبکہ او آئی سی بھی بے حسی کا مظاہرہ کرکے غلامی امریکا و اسرائیل کا ثبوت دے رہی ہے، علی اویس کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو چاہیے تھا کہ ہنگامی اجلاس بلا کر فرانس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے لیکن انہوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کے ساتھ غداری کا صلہ، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کیلئےاہم اسرائیلی ایوارڈ کا اعلان

اس موقع پر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سرکاری سطح پر فرانس اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور پاکستان میں موجود فرانسیسی سفیر کو فی الفور عاشقان مصطفیٰ ﷺ کی سرزمین سے ملک بدر کیا جائے۔ نبی ﷺ کی ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں قوم آگے بڑھے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اس سے پہلے کہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں فرانس کو توہین رسول اکرم ؐ پر معافی مانگنی چاہئیے،محترمہ زہرا نقوی

محمد عباس کا کہنا تھا کہ ایک طرف فرانسیسی شہری نے نبی کریم ﷺکے گستاخانہ خاکے بناکر بدترین توہین کی تو دوسری جانب فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے ثابت کردیا کہ فرانس کے قلب میں مسلمانوں کے خلاف لاوا پک رہا تھا جو اب باہر آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close