پاکستان

آئی ایس او ملتان ڈویژن کے سالانہ اتحاد ملت واستحکام پاکستان تنظیمی کنونشن کا آغاز آج ہوگا

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے

شیعت نیوز :آئی ایس ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت امامیہ طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب صدر عارف حسین الجانی بھی کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او ملتان ڈویژن کے 43ویں سالانہ اتحاد ملت واستحکام پاکستان ڈویژنل کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،کنونشن میں شرکت کے حوالے سے مختلف علمائے کرام اور سینئر تنظیمی احباب سے ملاقاتوں اور دعوت دیئے جانے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔چیئرمین ڈویژنل کنونشن محمد شہریارکا کہنا تھا کہ کونشن کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے، اور کنونشن کا باقاعدہ آغاز آج بعد نماز ہو جائے گا، ڈویژن بھر سے 15یونٹس کے ممبران اجلاس عمومی میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :محمد عباس جعفری بھاری اکثریت سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کاروں منتخب

محمد شہریار کا کہنا تھا کہ کنونشن کی مرکزی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی، جس میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنبوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور علماء اور مذہبی و سیاسی رہنماء شرکت کریں گے۔چیئرمین کنونشن محمد شہریار کا مزید کہنا تھا کہ اس کنونشن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید کاظم نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ تقی دانش اور دیگر علمائے کرام کو بھی دعوت دی گئی ہے،جبکہ آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب صدر عارف حسین الجانی بھی کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close