اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کا رواں سال کو احیائے ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے عنوان سے منانےکااعلان

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام نہی عن المنکر کی غرض سے تھا

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں اختتام پزید ہوگیا۔اجلاس میں سال رواں کو احیائے ثقافت امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان، گستاخ ِ امام مہدی ؑ اسامہ موچی ملعون کے خلاف احتجاجی ریلی ، پھانسی کا مطالبہ

اس موقع پر نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کا نصب العین تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان خود سازی اور احیائے ثقافت امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے عمل سے ضرور گزریں، جیسا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اصلاح کی ابتدا اپنی ذات سے کرنی چاہئے یعنی ہمیں خود اپنے اوپر پہلے توجہ دینی چاہئے تاکہ اس کے بعد معاشرے میں نیکی کے کاموں کی طرف رغبت دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہر دور کی یزیدیت کے سامنے پوری جرات کے ساتھ کلمہ حق بلند کیا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام نہی عن المنکر کی غرض سے تھا، ہم جو سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے تابع ہیں، ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہئے، ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکرسے باتقویٰ نوجوان ملت کی مضبوطی کیلئے نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی باحفاظت بازیابی تک چین سے نھیں بیٹھیں گے، عارف حسین الجانی

انہوں نے کہا کہ خود سازی کے اس عمل کو مضبوط بنانے کیلئے سال بھر تربیتی ورکشاپس، سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا اور نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فکری طور پر مضبوط نوجوان ہی استعمار کی ثقافتی یلغار کو بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتا ہے، آئی ایس او نوجوانوں کی تربیت اس انداز میں کرے گی کہ نوجوان بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close