اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کی بی بی فاطمہ زہراؑ ، امام مہدی ؑ اور مولا عباس ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

توہین پر مبنی گیم جسکا گوگل پلے اسٹور پر نام Zahak ہے

شیعت نیوز : مسلمانوں کے ابدی دشمن اسرائیل کی جانب سے محور ولایت حضرت فاطمہ زہرا (س) ، حضرت ابوالفضل عباسؑ ، امام مہدی ؑ ، آیت اللہ خامنہ ای ، شہید قاسم سلیمانی ، و دیگر عاشقان بی بی فاطمہؑ کی توہین پر مبنی موبائل گیم منظر عام پر آیا ہے جسکا مقصد ان نورانی ہستیوں بالخصوص منجی عالم بشریت امام مہدی ؑ کے عالمی انقلاب کے خلاف آنے والی نئی نسل کوففتھ 5th جنریشن وار کا حصہ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ففتھ 5th جنریشن وار جھوٹ کو سچ بناکر پیش کرنا ہے جسکے ہتھیار میڈیا ، اینڈروائٹد، اپیل اور سوشل میڈیا اپلیکشن ہیں۔

توہین پر مبنی گیم جسکا گوگل پلے اسٹور پر نام Zahak ہے، Zahak ایرانی افسانوی کہانیوں میں ایک برااور شریر کردار ہے، جس پر اس گیم کا نام رکھا گیا ہے۔۔

Zahak Game

 

اس گیم میں صہیونی شیطانوں نے Zahak کا کردار فرزند زہرا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب اس گیم میں مختلف کردار دکھا ئے گئے ہیں جو Zahak گیم کے مختلف لیول پاس کرنے کے بعد نمودار ہوتے ہیں، جس میں ایک کرادر Zehraنامی کی جادو گرنی کا دکھا گیا ہے جو گیم میں Zahak کی ماں ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اولاد حضرت فاطمہؑ ہیں، صہیونی شیطانوں نے اس گیم میں عصمت کی پیکر حضرت فاطمہ زہرا ؑکی توہین کی ہے، جبکہ اسی گیم میں حضرت عیسیٰ ؑ، حضرت موسیٰ ؑ، امام مہدی ؑ ، آیت اللہ جنتی اور شہید قاسم سلیمانی کو دشمن بناکر پیش کیا گیا ہےجبکہ ہیرو کا کردار Kavehکا ہے ، جسکا بیٹاZahakنے اغوا کیا ہے اسکو بچانے کے لئے وہ بسیج کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتا ہے جہاںپر اسکی مد د NEDA نامی لڑکی کرتی ہے جو کہ ایک بلاگر اور ہیکر ہے۔

اور اہم بات یہ ہے کہ یہ اہم بات یہ ہے کہ یہ کردار 2009 میں اسرائیلی امریکی ایما پر ایران میں ہونے والے انقلاب مخالف مظاہروں میں مرنے والی ایک لڑکی ندا پر بنایا گیا۔

ضحک و برزخ نامی گیمز میں حضرت فاطمہؑ، انبیاءؑ، اورخانہ کعبہ سمیت مسلمانوں کے مقدسات کی توہین، امت مسلمہ سراپا احتجاج

یہ گیم ففتھ 5th جنریشن وار کا ایک ٹول ہے جسکی مدد سے مکتب اہلیبتؑ اور اسکی مضبوط قیادت کے خلاف کے منفی پروپگنڈا کرنا اور انہیں دنیا میں دشمن بناکر پیش کرنا ہے۔جبکہ سوال یہ ہے کہ اس گیم میں بی بی زہرا ؑ، حضرت عبا س علمدار ؑ اور امام مہدی عج کے منفی کرادر کیوں پیش کیے گئے؟

اسکی وجہ یہی ہے اسرائیل کو اب تک حزب اللہ سےجتنی بھی شکست ہوئی ہے اسکے پیچھے حضرت زہرا ؑ کی روحانی مدد، امام مہدی ؑ اور حضرت عباس ؑسے توسل اور رہبر انقلاب کی قیادت سے وابستگی ہے جسکے بارے میں حال ہی میں شہادت سے قبل شہید سلیمانی نے اپنے خاص انٹرویو میں بھی تذکرہ کیا تھا، یہی وجہ ہے صہیونی ان شخصیات کے خلاف منفی پروپگنڈا کرررہے ہیں۔

تمام مسلمانوں سے گذارش ہے کہ وہ اس گیم کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں، تاکہ مقدس ہستیوں پر مبنی یہ گیم گوگل پلے اورد یگر اسٹورز سے remove ہوسکے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close