دنیا

اسرائیل میں روزانہ 3200 افراد کے کورونا کا شکار ہو نے کا شدید خطرہ موجود ہے۔ نفتالی بینیٹ

شیعت نیوز: اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال کے مطابق اسرائیلیوں کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی روزانہ کی شرح عنقریب 3 ہزار 200 افراد تک پہنچ جائے گی۔

صیہونی وزیر صحت نفتالی بینیٹ کی طرف سے بیان کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیل میں کووِڈ 19 کے 213 مریض موجود ہیں جبکہ تاحال 4 صحت یاب اور 165 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی یونیورسٹی کا اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ

اسی طرح گزشتہ جمعرات کی شب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کی 60 سے 70 فیصد تعداد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔

دوسری طرف صیہونی وزیرخارجہ یسرائیل کاتص نے بھی 10 روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی بار باحجاب فلسطینی نژاد مسلم خاتون اسرائیل کی رکن پارلیمنٹ منتخب

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر سرکاری ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں اور بیرون ملک سے رہنماؤں کی آمد ورفت بھی معطل ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کرونا کے شبے میں 949 ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے 2479 ملازمین کو کورونا کے شبے میں طبے معائنے کے عمل سے گذارا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی حکام نے اٹلی سے اسرائیل اور اسرائیل سے فلسطین میں پہنچنے والے کورونا وائرس کے اسرائیل میں پھیلاؤ کا الزام فلسطین پر عائد کرتے ہوئے مقبوضہ (اسرائیل) و آزاد فلسطین کے درمیان موجود تمام سرحدی گزرگاہیں پہلے سے ہی بند کر رکھی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close