اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونیوں نے 3 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کردیا

شیعیت نیوز : انتفاصہ الاقصی کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد فلسطینی بچے غاصب صیہونی دہشتگردوں کی سفاکیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

فلسطین کے محکمۂ اطلاعات کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انتفاضہ الاقصی کے آغاز سے اب تک تین ہزار سے زائد بچے شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے خلاف شرمناک اقدامات کا آغاز

صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین سال قبل امریکہ کے سرپھرے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد 123 بچوں کو صیہونی دہشتگردوں نے سامنے سے گولی مار کر شھید کیا ہے جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔

اس دوران فلسطینی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 4000 ہزارسے زيادہ تھی کہ جن میں سے آج بھی 170 فلسطینی بچے جیلوں میں بند ہیں۔

40 خواتین 170 بچے اور 370 ایسے قیدی صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند کہ جنہیں بغیر کسی چارج کے قید میں ڈال دیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت نے سنہ 2015 میں قیدی بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کا بل منظور کیا تھا کہ جس کے تحت بعض موقع پر عمر قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close