مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کے دھاوے، فلسطینی اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ

شیعت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے الرام میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کے دھاوؤں کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی آبادی میں تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق الرام کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر صوتی بموں، گیس کے گولوں کے استعمال کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی گئی اور شیشے کے ٹکڑوں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شدید زخمی

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بناتی اور شہریوں کو زدو کوب کرتی ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلباء پرزہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی طلباء، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسکولوں میں اسرائیلی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلباء پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close