مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی پٹی پر تین فلسطینیوں کو شہید کردیا

شیعت نیوز: اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہاسرائیلی فوج نے کل منگل کی شام تین فلسطینیوں کو غزہ کی سرحدی پٹی  پر ’’مبینہ دراندازی‘‘ کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  تاہم فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عبرانی ٹی وی چینل ’’0404‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسزنے تین مسلح فلسطینیوں کو غزہ کی سرحدی پٹی سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج کچھ دیر قبل غزہ کی جنوبی سرحد سے وعرہ کے مقام پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی فوج دستی بموں سے حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کی سرحدی دراندازی کے دوران گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا غزہ میں سردار قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ

اسرائیلی صحافی الموگ بوکیر کا کہنا ہے کہ فوج نے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔ یہ فلسطینی دھند سے فائدہ اٹھا کر سرحد پار داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے مگر فوج نے بروقت کارروائی کرکے انہیں شہید کر دیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close