اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی جنرل کا حزب اللہ اور ایران کی طاقت کا اعتراف

شیعت نیوز : ایک اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ اور ایران کے میزائل ہی اسرائیل کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کر نے کے لیے کافی ہیں۔

اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے حزب اللہ اور ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے میزائل ہی اسرائیل کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کردیں گے اور انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے تمام اقدامات ’’باطل‘‘ ہیں۔ یونیسکو

مذکورہ اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ انتہائی معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے پاس مختلف سائز کے ایک لاکھ تیس ہزار جبکہ دس ہزار سے زائد، بھاری اور دو مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جن میں ایک سے تیس میٹر کے دائرے میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے اسمارٹ میزائل بھی شامل ہیں۔

اسحاق بریک نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں جو اتنی بڑی تعداد میں میزائلوں کا مقابلہ کرسکے۔

اس سے پہلے اسرائیل کے چینل تیرا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو انتہائی المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اور تل ابیب و حیفا روزانہ سیکڑوں میزائلوں کا نشانہ بنیں گے۔

اس کے نتیجے میں ایئر پورٹ اور بندرگاہیں بند ہوجائیں گی اور صیہونیوں کو فرار کا بھی موقع نہیں ملے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close