مقبوضہ فلسطین

مظلوموں کا خوف ظالموں ہر : نیتن یاھو بنکروں میں چھپنے پر مجبور

شیعت نیوز :فلسطینی مجاہدین کے مقبوضہ علاقوں عسقلان اور اسدود پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو بھی بھاگ کر زمین دوز بنکروں میں پناہ لینا پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز غزہ سے داغے گئے فلسطینیوں کے راکٹوں نے عسقلان اور اسدود میں اسرائیلیوں کو بھاگنے اور زمین دوز بنکروں میں چھپنے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک فوٹیج نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر فلسطینیوں کے متعدد میزائل گرے۔ اس علاقے میں اسرائیلی وزیراعظم بھی ایک تقریب میں شریک تھے۔ میزائل حملوں کے فوری بعد خطرے کے سائرن بج اُٹھے اوروزیراعظم نتین یاھو کے سیکیورٹی عملے نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا اور انہیں ایک زمین دوز بنکر میں منتقل کردیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق شام کے 9 بجے غزہ کے بالمقابل اسدود اور عسقلان میں متعدد میزائل گرے۔

یہ میزائل نیتن یاھو کی اس پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد داغے گئے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close