مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ عطاء اللہ حنا

شیعت نیوز: فلسطین کے دارالحکومت مقبوضہ ’’قدس‘‘ شریف کےعیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی پیشوا اور آرتھوڈوکس فرقے کے چیف بشپ عطاء اللہ حنا نے فلسطینی قوم کے خلاف جاری صیہونی ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام ممالک کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات استوار کئے جانے کو مسترد کر دیں۔

عطاء اللہ حنا نے عرب دنیا سمیت تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے معمول کے تعلقات، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہوں، کی کھل کر مخالفت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عامر لیاقت کی فرقہ وارانہ منافرت ،ملک دشمن ایکسپریس چینل کو پیمرا کا تادیبی نوٹس

عطاء اللہ حنا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی زبوں حال سیاست کے باوجود، مسئلۂ فلسطین اب تک عرب دنیا کا پہلا مسئلہ رہا ہے اور ہمیشہ پہلا مسئلہ باقی رہے گا۔

فلسطینی دارالحکومت مقبوضہ قدس کے عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی پیشوا عطاء اللہ حنا نے اسرائیلی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ قائم دوسرے ممالک کے دوستانہ تعلقات فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستی اور ظلم و ستم پر مبنی اس کے اقدامات پر اُسے حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔

عطاء اللہ حنا نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین، عدالت برپا کرنے اور انسان کی آزادی و احترام پر ایمان رکھنے والے تمام آزاد عیسائی و مسلمان عرب عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی پیشوا نے اسرائیل کے ساتھ استوار کئے جانے والے معمول کے تعلقات کو فلسطینی قلب کی طرف تانے گئے کسی تیر کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے پوری انسانیت سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر کے انسانیت کے خلاف انجام پانے والے گھناؤنے صیہونی جرائم کا خاتمہ کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close