پاکستان کی اہم خبریں

عالمی استعماری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر صفدر گیلانی

ملی یکجہتی کونسل اتحاد اُمت مسلمہ کیلئے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی

شیعت نیوز :عالمی استعماری قوتوں کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملی یکجہتی کونسل اتحاد اُمت مسلمہ کیلئے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی کو مار کرٹرمپ نے غلطی کی ہے، امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیا ،لیاقت بلوچ

اطلاعات کے مطابق پیر صفدر گیلانی کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتوں کی جانب سے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے۔زرائع کے مطابق مشہد مقدس ایران کے اسلامی تحقیقاتی مرکز میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان پیر صفدر شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اہم برادر ہمسایہ ملک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی دہشتگرد امریکہ کا قاسم سلیمانی پر حملہ عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے، لیاقت بلوچ

دونوں برادر اسلامی ملکوں کے عوام کے درمیان پرانے تاریخی، سیاسی، سماجی، مذہبی، ملی اور دینی تعلقات ہیں۔عالمی سامراج کا مقابلہ کرنے کیلئے دونوں ممالک کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی پر نہیں بلکہ عالم اسلام پر حملہ کیا ہے،ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب

پیر صفدر گیلانی نے کہا کہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ عالم اسلام کے حکمران آپسی اختلافات اور رنجشوں کو ختم کر کے متحد ہوں۔انھوں نے کہا کہ عالمی دہشتگرد امریکہ، اسرائیل اور بھارت عالم اسلام کے مشترکہ اور بدترین دشمن ہیں۔تمام عالم اسلام کو متحد ہوکر ان سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مشہد مقدس پہنچ گیا

۔یاد رہے کہ پیر صفدر شاہ گیلانی سمیت ملی یکجہتی کونسل کی اعلیٰ قیادت اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر ان دنوں ایران کے دورے پر ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close