پاکستان

اتحاد ملت کانفرنس 23 نومبر کو جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقدہو گی

کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل کے رہنماں اور جید علماء شرکت کریں

شیعت نیوز :اتحاد ملت کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت دیگر جید علماء و اکابرین ملت جعفریہ اور ملک بھر سے آئے  آئی ایس او پاکستان کے  کارکنان بہت بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں ویں سالانہ استحکام پاکستان کنونشن کے آخری روز اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت دیگر جید علماء شرکت کریں گے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنماء ضامن علی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ملی مذہبی و سیاسی شخصیات کو دعوت نامے دیئے جا چکے ہیں، جبکہ مرکزی تنظیمی کنونشن میں شرکت کے لئے ملک بھر سے آئے آئی ایس او کے کارکنان کی کیر تعداد بھی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :استحکام پاکستان کنونشن کا آغاز شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مرقد پر اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا

ضامن علی کا کہنا تھا کہ اتحاد ملت کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد موجودہ دور میں امت مسلمہ باالخصوص ملت جعفریہ میں انتشار پھیلانے والی ملک دشمن اسلام دشمن قوتوں سے مقابلے میں ملت کے درمیان اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ فتنوں کا دور ہے، دشمن کھل کر سامنے آ چکا ہے، نفاق کے چہرے سے پردہ ہٹ چکا ہے۔ ضامن علی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ظالموں کا ایک گروہ ہے جو  ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کرتا ہے تاکہ ہم بٹ جائیں اور فاصلے پیدا ہو جائیں، لیکن ہم متحد ہو کر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے حواریوں کی کسی بھی سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close