اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت سکردو روڈ کے فنڈز روک کر وفاقی حکومت نے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، اسلامی تحریک گلگت بلتستان

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کا سب سے اہم عوامی منصوبہ ہے

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر اور ممبر جی بی کونسل علامہ سید محمد عباس رضوی اور اسلامی تحریک کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے وفاق کی جانب سے گلگت سکردو روڈ کے فنڈز روکنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایسے گھناونے عمل کے ذریعے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کریم ھدایت انسانی کا جامع دستور ہے پوری دنیا مل کر بھی اس کی نظیر لانے سے عاجز ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہاکہ جی بی آکر ترقی کی باتیں کرنے والوں نے یہاں کے غیور عوام کو شناخت اور حقوق دینے میں ناکام ہونے کے بعد کروڑوں روپے کے عوامی منصوبوں کے فنڈز کافی عرصے سے روکا ہوا ہے، اب گلگت سکردو روڈ جیسے عظیم منصوبوں کے فنڈز روک کر اس خطے کے لوگوں کو مزید مشکلات اور مسائل سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے آئی ایس اوکے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزازمیں عشائیہ

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کا سب سے اہم عوامی منصوبہ ہے۔ نئے پاکستان کے نعرے کی وجہ عوام یہ سمجھ رہے تھے کہ وفاقی حکومت ماضی کی نسبت زیادہ وسائل فراہم کر کے یہاں کے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرے گی لیکن یہاں الٹی گنگا بہنے لگی ہے۔ طے شدہ عوامی پروجیکٹس پر کام رکا ہوا ہے۔ اب گلگت سکردو روڈ پر بھی ہاتھ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرذقِ ہند، اُستاد الشعراء بزرگ شاعرِ اہل بیتؑ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنویؔ انتقال کرگئے

رہنماؤں نے کہاکہ کام بند ہونے کی صورت میں منصوبہ ادھورا رہ جائیگا۔ وفاقی حکومت جی بی کے ساتھ ناانصافی کا سسلہ بند کرے، ہم وفاقی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اسمبلی اور اسمبلی سے باہر اس ناانصافی کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔ حتیٰ کہ عوامی جدوجہد کی ضرورت پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close