اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کو الیکشن سے پہلے صوبہ بنایا جائے، رہنما اسلامی تحریک شیخ مرزا علی

حلقہ ایک گلگت نومل میں مرکزی کیمپیئن آفس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حق ملکیت کا نعرہ لگاکر اپنے مفاد کیلئے سیاست کر رہی ہے

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے سینئر رہنما شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ جی بی کو الیکشن سے پہلے صوبہ بنایا جائے، ہم نے 1994 میں جی بی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی اب تمام جماعتیں حمایت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات

حلقہ ایک گلگت نومل میں مرکزی کیمپیئن آفس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حق ملکیت کا نعرہ لگاکر اپنے مفاد کیلئے سیاست کر رہی ہے۔ وزیر اعظم یکم نومبر کو گلگت بلتستان آرہے ہیں، ہمیں امید ہیں کہ وہ اپنے دورے کے دوران جی بی کو صوبہ بنا کر اس خطے کو بڑا تحفہ دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر میکرون کی اسلام دشمنی ، آئی ایس او نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کردیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے رہنما و سابق صوبائی وزیر دیدار علی نے کہا کہ سی پیک جی بی کے دامن سے گزر رہا ہے جس میں جی بی کے عوام کو بھی حصہ ملنا چاہیے، ملک دشمن عناصر اس ملک کی سالمیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ تقریب سے سید نظام الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close