اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک بلتستان نے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی سے اتحاد مسترد کردیا

اس حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ نے خبریں بھی بریک کی ہیں، تاہم اس وقت مرکزکے اس فیصلےمبینہ فیصلے کے خلاف اسلامی تحریک کے مقامی قائدین کا اختلاف کیا صورت حال اختیار کرتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ممکنہ انتخابی اتحاد کی خبروں کے زیر گردش آتے ہی اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کے اعتراضات سامنے آگئے، اسلامی تحریک بلتستان کی قیادت نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے ساتھ کسی بھی ممکنہ انتخابی اتحاد کو مسترد کردیاہے۔

اسلامی تحریک بلتستان کے اہم ترین اجلاس زیر صدارت شیخ محمد رضا بہشتی دفتر اسلامی تحریک سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کے امیدواران بھی شریک ہوئے۔ صوبائی صدر علامہ محمد عباس رضوی نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ کی نیو کراچی میں مسجد وامام بارگاہ نذرآتش کرنےکی کوشش

اجلاس میں سیاسی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور مقامی اخبارات میں چلنے والے منفی پروپیگنڈا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کو رد کیا گیا اور کہا گیا کہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

منفی پروپیگنڈا نہ کیا جائے۔ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے اسلامی تحریک اور قیادت کی ساکھ متاثر ہو۔ مخالفین اسلامی تحریک کی مقبولیت سے بوکھلا گئے ہیں۔ کارکنان منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فسادات کیلئےفرقہ پرست مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے امریکاسے کتنے ڈالر پکڑے؟ تحقیقات کی جائیں

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک کے درمیان گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں سہہ جماعتی اتحاد کی خبریں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

اس حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ نے خبریں بھی بریک کی ہیں، تاہم اس وقت مرکزکے اس فیصلےمبینہ فیصلے کے خلاف اسلامی تحریک کے مقامی قائدین کا اختلاف کیا صورت حال اختیار کرتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close