اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی،مرکزی جلوس یوم علیؑ پر دہشت گرد حملے اور بڑے جانی نقصان کی کوشش ناکام

ڈی آئی جی پولیس عامر فاروقی کے مطابق پولیس کی بروقت کاروائی سے جلوس کے شرکاء کی حفاظت اور کراچی شہر کے امن کو خراب کرنے کی مذموم سازش ناکام بنا دی گئی۔جیکٹ کا وزن 6 کلو ہے اس کو موقع پر ڈیفیوز کر دیا گیا ۔

شیعت نیوز: ایسٹ زون پولیس نےآج صبح ایک انٹیلی جینس بیس آپریشن میں لائنزایریا کے علاقے سے ایک خودکش جیکٹ برآمد کی ہے جو کہ یوم علیؑ کے جلوس کے موقع پر جلوس کو ٹارگٹ کرنے کے لئے استعمال کی جانی تھی۔

ڈی آئی جی پولیس عامر فاروقی کے مطابق پولیس کی بروقت کاروائی سے جلوس کے شرکاء کی حفاظت اور کراچی شہر کے امن کو خراب کرنے کی مذموم سازش ناکام بنا دی گئی۔جیکٹ کا وزن 6 کلو ہے اس کو موقع پر ڈیفیوز کر دیا گیا ۔

جیکٹ میں بارود کے علاوہ نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ڈی آئی جی عامر فاروقی کا مزید کہناتھاکہ وقوعہ سے20 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close