اہم ترین خبریںپاکستان

جزوی طور پر صفائی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم،مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کی جانب روانہ

عزاداران حسینی ؑ نے تبرکات کے احترام میں اس غلیظ روٹ پر جلوس عزا لیجانے سے انکار کردیا تھا اور احتجاجی دھرنا دے دیا تھا۔

شیعیت نیوز: مرکزی جلوس 9محرم الحرام کے شرکاء نے جلوس کے روٹ پر جزوی طور پر صفائی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرکے جلوس عزاکو اس کی منزل مقصودکی جانب روانہ کردیا گیا، دھرنے کے خاتمے کا اعلان جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید شبر رضا ، پاک محرم اایسوسی ایشن ، اسکاوٹس اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان کے ہمراہ روٹ کے معائنے کے بعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک کراچی سے 9محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزاکے شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا ؑ ایم اے جناح روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کرکے جلوس کو اس کی آخری منزل یعنی حسینیہ ایرانیان کی جانب گامزن کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں نویں محرم کے جلوس ہائے عزااپنی منزلوں کی جانب گامزن ، عزاداروں کی بھرپورشرکت

احتجاجی دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئےدیگر تنظیمات کے رہنماؤں کے ہمراہ جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا نے کہا کہ جلوس عزاکے روٹ کا ایک ٹریک کلیئر ہوچکاہے لہٰذا عزاداران حسینی ؑ دھرنا ختم کرکے جلوس کو آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،صفائی کے ناقص انتظامات، حکومتی نااہلی کیخلاف، مرکزی جلوس عزا دھرنےمیں تبدیل

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ کی شہری حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کے سبب نشتر پارک تا حسینیہ ایرانیاں تک برسات اور سیوریج کا غلیظ پانی اور گندگی کے ڈھیر جمع تھے جس کے سبب عزاداران حسینی ؑ نے تبرکات کے احترام میں اس غلیظ روٹ پر جلوس عزا لیجانے سے انکار کردیا تھا اور احتجاجی دھرنا دے دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close