اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیریوں کی خوشنودی کی خاطریزیدملعون کے باپ داداپر لعنت بھیجنے کے جرم میں مقدمہ درج

بعد ازاں وہابی دہشت گردوں کی خوشنودی کی خاطر چینل 24 کا لائسنس معطل ہو گیا ہے، جلوس عزا کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

شیعیت نیوز: نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب وانصار کےقاتل یزید ملعون کے باپ دادا پر روز عاشور لعن کرنے کے جرم میں
کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب ملعون کی خوشنودی کی خاطر کراچی میں ایف آئی آئی درج ۔ جلوس پرمٹ ہولڈر سرور علی اور زیارت عاشورہ پڑھنے والے تقی جعفر نامزد، واضح رہے کہ شیعیان حیدر کرارؑ گزشتہ چودہ سوبرسوں سے نافقط روز عاشور بلکہ روزانہ زیارت عاشورہ کی تلاوت کرتے ہیں اور دشمنان اہل بیت ابوسفیان اور معاویہ بن ابوسفیان پر خداکی لعنت بھیجتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کےمرکزی جلوس عاشورہ میں قبل از نمازظہرین اجتماعی زیارت عاشورہ کی تلاوت کی گئی جس کی سعادت روائتی اندازمیں بزرگ عزادار تقی جعفر صاحب نے حاصل کی اس اجتما ع کو مختلف ٹی وی چینلز نے لائیو نشر کیا ، بعد ازاں سعودی نواز ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ملعون نے سوشل میڈیا پر واویلا شروع کردیا کہ شیعوںنے اصحاب پیغمبرؐپر لعنت بھیجی ہے لہٰذا مقدمہ درج کیا جائے اور جلوس میں شریک تمام عزاداروں اور گورنر ،وزیر اعلیٰ سمیت تمام افراد کو گرفتار کیاجائے ۔

یہ بھی پڑھیں:تکفیریت کی بدترین شکست ، دمبالوبدین میں جلوس عاشورابرآمد، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

بعد ازاں وہابی دہشت گردوں کی خوشنودی کی خاطر چینل 24 کا لائسنس معطل ہو گیا ہے، جلوس عزا کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں جلوس کے لائسنس ہولڈر سرور علی کو بھی نامزد کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق زیارت عاشورہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرنے والے تقی جعفر صاحب کو بھی ا ن کے گھر سے آج گرفتار کیئے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ریاستی اداروں سےہمارا سوال ہے کہ کیا یزید کے باپ دادا کی حرمت ہے؛ کیا پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے ماں باپ چچا، دادا کی کوئی حرمت نہیں؟؟؟؟؟ان کتابوں، مصنفین اور پبلشرز پر پرچہ کیوں نہیں کٹتا جو نعوذ باللہ پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کو "کافروں کی اولاد” کہ کر بدترین توہین رسالت کے مرتکب ہوتے ہیں؟؟؟رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے والدین کی قبور مبارک پر بلڈوزر چلانے والے سعودی بادشاہ کن کے ہیرو ہیں؛امت نے کلمہ حسین علیہ السلام کے پاک نانا کا پڑھا ہے یا یزید پلید کے باپ دادا کا؟؟؟

یہ بھی پڑھیں:یوم عاشور پر کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کا خدشہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کےخودکش حملہ آورکےپہنچنے کی اطلاعات

پاکستان ہم نے بنایا، ہم نے بچایا؛ آج ملک اور اس کے اداروں پر 15 سال تک خود کش حملے کرنے والے یزید کے باپ دادے کی حرمت کی بات کرتے ہیں؛؟؟؟؟؟ بہت صبر کر لیا؛سینکڑوں کتابیں بھری پڑی ہیں؛ امام بخاری سے امام نسائی تکَ؛ امام ابو حنیفہ سے امام مالک تک؛ مولانا مودودی سے مولانا محمد اسحاق تک؛ ڈاکٹر طاہر القادری سے انجینئر محمد علی مرزا تک؛ مولانا طارق جمیل سے پیر عبدالقادر گیلانی تک سب نے لکھا اور ڈنکے کی چوٹ پر کہا کہ "معاویہ نے 70 ہزار صحابہ کرام کو شہید کیا؛ ممبروں سے علی اور اولاد رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم پر تبرا کروایا۔

پیغمبر اکرم نے معاویہ کو باغی اور اسکے گروہ کو جہنم کی طرف بلانے والا قرار دیا” ملک میں ایک ہی قانون چلے گا دو نہیں؛ ایف آئی آر کاٹنی ہے تو ان سب پر کاٹو؛ اور معاویہ کے بارے میں حدیث رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم بیان کرنے پر کتاب ضبط کرنی ہے تو صحیح بخاری، مسلم، نسائی، صواعق محرقہ سے لے کر خلافت و مولوکیت تک سب کوضبط کر لو؛ اور ٹہرو ٹہرو ایک سوال نئے پاکستان کے حکمرانوں اور کرتے دھروتوں سے؛ کیا تم اب ایک دہشت گرد تنظیم کو خوش کرنے کے لیے اپنے پیغمبر پر بھی "توہین معاویہ” کی ایف آئی آر کاٹ دو گے؟؟ ہمت ہے تو ذرا کر دیکھو؛

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close