اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی،صفائی کے ناقص انتظامات، حکومتی نااہلی کیخلاف، مرکزی جلوس عزا دھرنےمیں تبدیل

واضح رہے کہ آج کے جلوس کو احتجاجی دھرنے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ گزشتہ رات گئے بارگاہ حسینی ؑ پی ای سی ایچ ایس میں جعفریہ الائنس کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تمام شیعہ تنظیمات نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

شیعیت نیوز: مرکزی جلوس عزانشتر پارک تا حسینیہ ایرانیان کے روٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حکومتی نااہلی کے خلاف عزاداران سید الشہداءنے 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عزاداران حسینی ؑ نے 9محرم الحرام کو نشتر پارک سے حسینیہ ایرانیان تک نکالے گئے مرکزی جلوس عزاکو امام بارگاہ علی رضا ؑ ایم اے جناح روڈ پر احتجاج دھرنے میں تبدیل کردیا ہے، شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق جلوس عزاکے روٹ پر سیوریج اور برسات کے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہونے اور حکومتی عدم توجہی اور لاپرواہی کے سبب جلوس عزاکو احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی الرٹ:‌ حکومتی نااہلی شیعہ جماعتوں نے 9 محرم کا جلوس ایم اےجناح روڈ‌پر روکنے کا فیصلہ کرلیا

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی خطابت کے بعد9محرم الحرام الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جوکہ امام بارگاہ علی رضا ؑ پہنچا تو عزاداران حسینیؑ نے نماز ظہرین باجماعت اداکی، بعد ازاں جلوس عزاکے روٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حکومتی بےحسی کے خلاف تمام شیعہ تنظیمات کے مشترکہ فیصلے کے مطابق جلوس عزاکو غیر معینہ مدت تک کیلئے احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر تشدد، پنجاب کی بزدار حکومت شہباز حکومت سے بھی چار ہاتھ آگے

اس موقع پر عزاداران حسینی ؑ نے سندھ وشہری حکومت کی نااہلی اور عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف شدید نعرےبازی بھی کی ، رہنماؤں کا کہناہے کہ جلوس عزااس وقت تک آگے نہیں بڑھائیں گے جب تک حکومتی ادارے جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی کے مناسب اقدامات نہیں کرتے ۔

واضح رہے کہ آج کے جلوس کو احتجاجی دھرنے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ گزشتہ رات گئے بارگاہ حسینی ؑ پی ای سی ایچ ایس میں جعفریہ الائنس کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تمام شیعہ تنظیمات نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close