اہم ترین خبریںپاکستان

شیعیان حیدرکرارؑکا وفاقی حکومت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوس یوم علیؑ نکالنے کامطالبہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کی بلبلاہٹ میں اضافہ

جلوس ہائے عزا نکالے جانے کی اجازت کے حصول سے خوف زدہ ہوکر پاکستان میں اتحاد ووحدت کی فضاء کو ثبوتاژ کرنے کیلئے بغض ِ اہل بیت ؑ کی ماری کالعدم وہابی تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی میدان میں اتر آئی ہے ۔

شیعت نیوز: شیعیان حیدرکرارؑکی جانب سے وفاقی حکومت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوس یوم علیؑ نکالنے کے بنیادی شہری اور آئینی مطالبے پر کالعدم سپاہ صحابہ کی بلبلاہٹ میں شدید اضافہ ہوگیا ہے ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کےسرغنہ ، ملک دشمن دہشت گرداور ہزاروں بے گناہ پاکستانی شیعہ سنی عوام او ر فوجی جوانوں کے قاتل ملا احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے پیٹ میں مروڑ پڑناشروع ہوگئے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عوام ، علمائے کرام، تنظیمی قائدین اور عمائدین کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کی صورت حال میں وفاقی حکومت خصوصاً صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے وضع کردہ 20نکاتی ایس اوپی کے مطابق ملک بھر میں جلوس ہائے عزا بمناسبت شہادت امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب ؑ نکالنے کےمطالبے پر ڈٹے ہوئےہیں ۔ جس میں صوبائی حکومتیں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسن ؑ کےعلم‘ حلم‘ جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرمؐ واضح طور پر نظر آتا ہے،علامہ ساجدنقوی

شیعہ قائدین اور حکومتی وزراءاور مقتدر شخصیات کے درمیان جاری مذاکرا ت اور ممکنہ طور پرملک بھرمیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوس ہائے عزا نکالے جانے کی اجازت کے حصول سے خوف زدہ ہوکر پاکستان میں اتحاد ووحدت کی فضاء کو ثبوتاژ کرنے کیلئے بغض ِ اہل بیت ؑ کی ماری کالعدم وہابی تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی میدان میں اتر آئی ہے ۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے میڈیا سیل جاری ملا احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے مشترکہ بیان میں جلوس ہائے یوم شہادت امام علیؑ نکالنے کی ممکنہ اجازت کی فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے اندر کا زہر باہر نکالتے ہوئے زائرین پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا جبکہ دنیا گواہ ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کورونا وائرس زائرین نے نہیں بلکہ تبلیغی جماعت نے پھیلایا۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ نے اب تک احتیاطی تدابیر، مجتہدین کے فتویٰ،ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق عمل کیا ہے آئندہ بھی کریں گے، علامہ باقرزیدی

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مخصوص فرقے کومجالس اور جلوس کی اجازت دیناسمجھ سے بالاتراور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی گہری سازش ہے۔تمام مکاتب فکرکے متفقہ فیصلے پر مراد علی شاہ کو شب خون مارنے کی اجازت نہیںدیںگے، ایک مخصوص فرقہ کی مسلسل طرفداری ملک کی اکثریتی طبقہ اہلسنّت سے زیادتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر ہم بھی 17 رمضان المبارک کو یوم بدر کے پروگرامات، 21رمضان کوسیدنا علی المرتضیٰؓ کے یوم شہادت پر جلوس ، فتح مکہ سمیت دیگر پروگرامات کےلئے سڑکوں پر آجائیں گے کیونکہ ہمیں بھی پروگرامات کرنے اورجلوس نکالنے کاپورا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ صحابہ کے سرغنوں کی جانب سے جاری بیان سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے ۔ایک جانب یہ جلوس نکالنے کا بدعت قرار دیتے ہیں اور دوسری جانب خود جلوس شہادت مولاعلی ؑ نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔ دوسری جانب یہ حقائق بھی سامنے آئے ہیں کہ کالعدم سپاہ صحابہ نے ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا کی بیشتر مساجد میں حکومتی ہدایات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے باجماعت نمازوں اور تراویح کے اجتماعات بھی منعقد کیئے ہیں ۔ جن کی تصاویر اور تفصیلات سوشل میڈیا پر موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری فرض نہیں جیسے الفاظ ملت کی توہین ہے،یوم علی ؑ پر جلوس ہرصورت نکلے گا ،شیعہ تنظیمات

ملت جعفریہ حکام بالاخصوصاً مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان ملک دشمن عناصر کی زبانوں کو لگام ڈالی جائے ، ملت جعفریہ نے اپنے فقہاکےفتاویٰ اور ماہرین طب کی ہدایت کے مطابق حکومتی احکامات پر پہلے روز سے عمل درآمد کو یقینی بنایا اور ملک بھر کی مساجداور امام بارگاہوں میں نمازجمعہ وجماعت، مجالس ومیلاد اور ہر طرح کے عوامی اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا اور پر عمل کرکے بھی دکھایاہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close