پاکستان

جامعہ العسکریہ ہنگو میں عظیم الشان یاد شہداء کانفرنس کا انعقاد، علماء کی کثیر تعداد میں شرکت

کانفرنس میں علمائے کرام،عمائدین شہر،مشران قوم اور مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت

شیعت نیوز :جامعہ العسکریہ ہنگو میں منعقدہ یاد شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام و پاکستان ہمارے جوانوں کی شجاعانہ شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔کانفرنس میں علمائے کرام،عمائدین شہر،مشران قوم اور مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت۔

یہ بھی پڑھیں :تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہر دور کی یزیدیت کے سامنے پوری جرات کے ساتھ کلمہ حق بلند کیا،علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق شہدائے ہنگو اور شہدائے مدافعان حرم کی یاد میں جامعہ العسکریہ ہنگو میں عظیم الشان یاد شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک عالم اسلام اور ملک و قوم کے دفاع کی خاطر اپنے ہزاروں جوانوں کو قربان کیا لیکن دین اسلام اور سرزمین پاکستان پر آنچ نا آنے دی۔

یہ بھی پڑھیں :جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی باحفاظت بازیابی تک چین سے نھیں بیٹھیں گے، عارف حسین الجانی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قیصر عباس شاہ، علامہ شیر افضل اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی نے مادر وطن کی جانب بری نگاہ اٹھائی تو ملت جعفریہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاز پر ناصرف موجود رہی بلکہ دشمن کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نھیں کیا، جبکہ ملت جعفریہ کیخلاف بدترین مظالم کی داستانیں بھی رقم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہم نے اللہ سے عہد کیا ہے کہ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، علامہ مقصودڈومکی

مقررین نے جبری شیعہ گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ملت جعفریہ اور متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی فرمائیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close