کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کایوم انہدام جنت البقیع پر وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

اسی دن کے مناسبت سے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے

شیعت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر آج 12 جون چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرے ہونگے، 8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کر کے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ ص کو سوگوار کیاگیا۔

اسی دن کے مناسبت سے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے جس سے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا8شوال کویوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان

جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلبیتؑرسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے۔آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کا مقصد یوم انہدام جنت البقیع کے المنا ک واقعے کے خلاف احتجاج کرنا اور یہ مطالبہ کرنا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے،اور انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close