کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

مسائل کے حل کیلئےجعفریہ الائنس پاکستان کا محرم الحرام سے قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل شہری مسائل، واٹر اینڈ سیوریج، الیکٹرک و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل اور ماتمی جلوسوں کے راستوں سے متعلق معلومات اکھٹا کرکے انتظامی امور سے متعلق محکموں سے رابطہ کیا جائے گا

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا ہے کہ جعفریہ الائنس پاکستان اضلاع کی سطح پر تمام ٹرسٹیز، لائنس ہولڈر، عزاداران سید الشہداء سے محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم شروع کررہی ہے، تاکہ علاقائی سطح پر مسائل کا جائزہ لیا جاسکے اور تجاویز کو حاصل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل شہری مسائل، واٹر اینڈ سیوریج، الیکٹرک و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل اور ماتمی جلوسوں کے راستوں سے متعلق معلومات اکھٹا کرکے انتظامی امور سے متعلق محکموں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ محرم الحرام سے قبل مسائل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: قوم کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،نااہل حکومتی نمائندوں نے عوام کو مزید مقروض کردیا ہے، علامہ باقر حسین زیدی

اس سلسلے میں جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے عہدیدار اور عاملہ کمیٹی کے ممبران بھرپور طریقے سے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے، تمام ٹرسٹیز اور لائنس ہولڈر حضرات اور قومیات کی فعال شخصیات سے تعاون کی درخواست ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close