اہم ترین خبریںپاکستان

اکابرین ملت اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں ، علامہ رضی جعفرنقوی

انہوں نے کہا کہ تطہیر نفس اور تزکیہ کے ذریعے جہاں ہم بیرونی مسائل کا مقابلہ آسانی کرسکتے ہیں

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت امام بارگاہ شاہ نجف میں منعقد ہوا، جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے شرکت کی، جس میں ہیئت آئمہ مساجد پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، پیام ولایت پاکستان، تنظیم عزاداری، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، شیعہ خوجہ اثنا عشری جماعت، پاک محرم ایسوسی یشن، بوتراب اسکاوٹس، پاک حیدری اسکاوٹس مختلف ٹرسٹیز، علمائے کرام و ذاکرین عظام اور مجلس و جلوس کے بانیان نے شرکت کی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی روشنی میں ماہ رمضان میں عبادات، مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے لئے ڈاکٹرز، دانشواران ملت اور تنظیموں کے سربراہان نے تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : حیدر آباد میں ہونے والےواقعے کی مذمت کرتے ہیں انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرے ،علامہ سید ناظر عباس تقوی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اکابرین ملت اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ہمارے ہاتھوں کو مضبوط کریں، ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے، اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے، اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ایم ڈبلیوایم کی خصوصی شرکت

انہوں نے کہا کہ تطہیر نفس اور تزکیہ کے ذریعے جہاں ہم بیرونی مسائل کا مقابلہ آسانی کرسکتے ہیں، وہیں اندرونی اختلافات، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ حالات بھی درست ہوسکتے ہیں اور ان مشکلات پر تطہیر نفس کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے، اگر رمضان المبارک کے دوران روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے اور خدا کے ساتھ خلوص کے ساتھ لو لگائی جائے تو اعتدال پسندی، سنجیدگی اور متانت کے زیور ہمیں حاصل ہوسکتے ہیں، جس سے اختلافات کی حدت اور شدت میں کمی آسکتی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close