کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کا 73واں جشن آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے

ذرائع کے مطابق پاکستانی اپنے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیرکے طور پر منا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے

شیعت نیوز: پاکستانی قوم آج 14 اگست 2019ء کو اپنا 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اپنے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیرکے طور پر منا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا۔

بعد ازاں کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، اس تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مذہب ہمیں امن کا درس دیتا ہے، سچ کے لیے استقامت اور قربانی بھی سکھاتا ہے، آرمی چیف

مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنے والا اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد فیضان نے مزار قائد پر پریڈ کمانڈر کے فرائض انجام دیے۔

علاوہ ازیں لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں مقامات پر مہمانوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close