پاکستان

جشن عید میلاد النبیؐ شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے،علامہ سید سبطین سبزواری

رسولؐ و اہلبیتؑ رسولؐ کسی خاص فرقے یا مذہب کی نھیں بلکہ عالم انسانیت کی مشترکہ میراث ہیں

شیعت نیوز :جشن عید میلاد النبیؐ منانا تمام عالم اسلام کی مشترکہ میراث ہے۔نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کےغم اور عید میلاد النبیؑ کو شیعہ سنی تقسیم کا زریعہ بنانے والے عناصر ، شیعہ و سنی دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔امام خمینی نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کرتے ہوئے شیعہ و سنی مسلمانوں کو متحد کرنے کی جو اعلیٰ مثال قائم کی اس کی مثال نھیں ملتی۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر وطن عزیز پاکستان میں شیعہ سنی علماء اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی زات مبارک اہل تشیع کی زاتی میراث نھیں ہیں اسی طرح جشن عید میلادالنبیؐ پر صرف برادران اہل سنت کی اجارہ داری نھیں ہے

یہ بھی پڑھیں :علامہ باقر عباس زیدی کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کا دورہ

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں میں شیعان حیدر کرار کی جانب سے برادران اہلسنت کا فقیدالمثال استقبال،ان کی خدمت میں نیاز اور تبرک پیش کرنا اتحاد امت کا عملی ثبوت دیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (رح) نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close