اہم ترین خبریںپاکستان

جنگ احد میں مورچہ چھوڑنے والوں نےرسول اللہ کی نافرمانی کی تھی، گستاخی کہنے والے ملا خدا کا مقابلہ کرتے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

شیعت نیوز : تحریک بیداری تنظیم کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ قرآن کے مطابق جنگ احد میں مورچہ چھوڑنے والوں نےرسول اللہ کی نافرمانی کی تھی، اس بات کو صحابہ کی گستاخی کہنے والے ملا خدا کا مقابلہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی جامع مسجد بیت العتیق میں جمعے کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے جنگ احد میں چند لوگوں کو دفاع کی خاطر مورچے پر مقرر کیا تھا
تاہم مال غنیمت کی لالچ میں انہوں نے مورچے کو چھوڑ دیا جسے قرآن نے معصیت سے تعبیر کیا ہے اس کے علاوہ انہیں لوگوں کے بارے میں قرآن کہتا ہے کہ انہوں نے جھگڑا کیا اوریہ دنیا کو پسند کرنے والے تھے۔

اہلسنت کتب کے مطابق بھی مورچہ چھوڑنے والے ان افراد کے مسئول نے انہیں رسول اللہﷺ کی بات یاد دلائی اور مورچہ چھوڑنے سے روکا لیکن انہوں نے ان کی بات کو نہ سنا اور مورچہ خالی کردیا جس کے سبب مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

[contentcards url=”https://urdu.shiitenews.org/pakistan-ka-sunni-prime-minister-toheen-sahaba-ka-mulzim/” target=”_blank”]

ان کا کہنا تھا کہ ان ملاؤں کو چاہیے کہ قرآن کے خلاف اجتہاد نہ کریں بلکہ قرآن کو تسلیم کریں۔ ہمارے وزیر اعظم نے جنگ احد کا ذکر کیا ہے جس میں اس واقعے کا ذکر کیا ہے جس پر ایک مائنڈ سیٹ ان پر توہین صحابہ کا الزام لگا رہاہے۔

واضح رہے کہ ملک دشمن اورکالعدم تکفیری گروہ سپاہ صحابہ نےامریکہ و آل سعود کی پالیسی پر گامزن ن لیگ کے کہنے پر ملک کہ امن کو خراب کرنے کیلیے فرقہ واریت پھیلانے کا کام شروع کردیا ہے جس کے تحت اس دہشتگرد جماعت نے توہین صحابہ کا لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی وہ ن لیگ کے طے شدہ منصوبے کے تحت وزیر اعظم عمران خان پر توہین صحابہ کا الزام لگا کر ان کی بر طرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close