اہم ترین خبریںپاکستان

آل سعود کی شریعت میں جنت البقیع کی زیارت حرام جبکہ امریکیوں کے ساتھ ناچنا اور شراب پینا حلال ہے، علامہ مقصودڈومکی

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ آل سعود نے آئمہ اہل البیت ع اور اولیاء کرام کے مزارات ڈھا کر سنگین جرم کیا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او اصغریہ کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے یوم احتجاج و یوم سوگ منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی آغا سیف علی ڈومکی سید شبیر علی شاہ حسن رضا غدیری نذیر حسین دایو اللہ بخش سجادی اویس احمد جکھرانی نے کی۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ آل سعود نے آئمہ اہل البیت ع اور اولیاء کرام کے مزارات ڈھا کر سنگین جرم کیا ہے آل سعود کی شریعت میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چومنا حرام جبکہ یمنی مسلمانوں کا قتل عام جائز ہے۔ آل سعود کی شریعت میں جنت البقیع کی زیارت حرام جبکہ امریکیوں کے ساتھ ناچنا اور شراب پینا حلال ہے۔ آل سعود اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:یوم انہدام جنت البقیع پر ایم ڈبلیوایم اور ایس یوسی کے تحت ٹھٹھہ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ دوبارہ تعمیر ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close