اہم ترین خبریںپاکستان

چھ سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آج بھی وارثان شہداءجیکب آباد انصاف کے منتظر ہیں ،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ شہدائے شب عاشور کی برسی کی مرکزی تقریب 13 نومبر بروز جمعہ کو مقتل شہداءپہ ہوگی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد نے دین اسلام کی راہ اور حسینیت کی پیروی میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ہم شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے پیغام اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے شب عاشور کی برسی کی مرکزی تقریب 13 نومبر بروز جمعہ کو مقتل شہداءپہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آج بھی وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں ریاستی ادارے ان کے خون سے انصاف نہ کر سکے آج بھی ان شہدا کے قاتل اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ قانون کی گرفت ابھی تک قاتل دھشت گردوں سے بہت دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ مل کرایک اور شرم ناک اقدام

انہوں نے کہا کہ مقام تعجب ہے کہ بے گناہ نہتے عزاداروں کے خلاف صرف یا حسین کہنے کے جرم میں تو سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی گئیں اور شریف شہریوں کو ملک بھر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا گیا مگر ہزاروں شہداء کے قاتل آج بھی ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف درج مقدمات کو فی الفور واپس لیتے ہوئے ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی کو تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان کے سابقین نے پاک فوج اور آئینی اداروں کے خلاف منفی پروپگینڈے کو قابل مذمت قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور ہمارا بنیادی انسانی حق ہے جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close