پاکستان

جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے زیر اہتمام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن عید میلادالنبیؐ اور چراغاں

کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولؐ کی شرکت کی

شیعت نیوز :معروف سماجی ادارے جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی بریٹو روڈ نمائش چورنگی پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ بین المذاہب قومی میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس و چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولؐ کی شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے زیر اہتمام ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے جشن عید میلاد النبیؐ میں معروف شیعہ،سنی،اہلحدیث،دیوبندی،ہندو، سکھ، عیسائی برادری سمیت مختلف مذاہب کے ماننے والے رہنماؤں اور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے ہزاروں کی تعداد میں چراغ جلاکر خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰؐ سے تجدید بیعت کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بھر میں عاشقان مصطفیٰؐ وطن سے فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت کو لگام دیتے ہوئے ایسے تمام افکار کی نفی کریں گے جو ایک دوسرے کی تکفیر کا باعث بنتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :ملت جعفریہ جشن میلادالنبیؐ اپنے اہلسنت بھائیوں کےساتھ شایان شان طریقے سے منائے گی ،علامہ باقر زیدی

بین المذاہب قومی میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس سے معروف شیعہ عالم دین علامہ علی رضا رضوی،علامہ امین شہیدی،جامعہ بنوریہ العالمی کے سرپرست اور معروف دیوبندی عالم دین مفتی محمد نعیم، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، ڈاکٹر فاروق ستار، قاری خلیل الرحمان، پیر مقدس شاہ کاظمی، مولانا آزاد جمیل، شبیر ابوطالب و دیگر نے کیا، جبکہ اس موقع پر امانت علی خان و غلام عباس سمیت دیگر نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ سالانہ بین المذاہب قومی میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس و چراغاں میں شریک عاشقان مصطفیٰؐ کے لئے تمام شب دسترخوان امام حسنؑ پر مختلف اقسام کے کھانے اور مشروبات کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close